جے ایس بنک آئی ٹی پلیٹ فارم ’’زندگی‘‘ پروگرام کی ڈیجیٹائزیشن کریگا:ذیشان رفیق  

Aug 22, 2024

لاہور(نیوز رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے ’’ستھرا پنجاب’’ پروگرام کی کامیابی کی جانب اہم پیشرفت ہوئی ہے جس کے تحت جے ایس بینک کا آئی ٹی پلیٹ فارم ’’زندگی‘‘ اس پروگرام کی ڈیجیٹائزیشن کرے گا۔ اس ضمن میں پنجاب کی 8 ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں اور ’’زندگی‘‘ کے درمیان ایم او یوز پر دستخط کئے گئے ہیں۔ ہر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے سی ای او نے اپنے ادارے جبکہ زندگی کی جانب سے چیف بزنس آفیسر عاطف اسحاق نے زندگی کی جانب سے دستخط کئے۔ ایم او یوز کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق تھے۔ سپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ آسیہ گل، سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بابر صاحب دین اور سی ای او زندگی نعمان اظہر نے بھی شرکت کی۔ معاہدے کے تحت ’’زندگی جے ایس بینک‘‘ ستھرا پنجاب کی ایپ بلامعاوضہ تیار کرے گا۔ ذیشان رفیق نے کہا محکمانہ اور دیگر امور کی ڈیجیٹائزیشن وقت کی ضرورت ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام وزیراعلی مریم نواز شریف کا فوکس ہے۔ صفائی کی آئوٹ سورسنگ کے پروگرام سے روزگار کے ایک لاکھ کے قریب نئے مواقع پیدا ہونگے۔ 

مزیدخبریں