بھکھی(نامہ نگار) قصبہ بھکھی سمیت دیگر رہائشی آبادیوں ڈیرہ کریم بخش، نواں کوٹ، ماہمونوالی ، ٹبی ہمبو، کھاریانوالہ، لونگووال، لالو پھمن اور اسلام پورہ میں پٹرولیم مصنوعات کی فروخت کا دھندہ عروج پر پہنچ گیا ہے جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس قائم ہوچکے ہیں جن میں سے بعض افراد نے پٹرولیم مشینیں لگا لی ہیں تو دیگر خالی واٹر بوتلوں میں بھر کر پٹرول فروخت کررہے ہیں یہ دھندہ مقامی تجارتی مراکز کے علاوہ کچھ لوگ اپنے گھروں کے بیرونی احاطہ میںکررہے ہیں جو خطرے سے خالی نہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان سے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ محکمہ سول ڈیفنس کے ذرائع نے بھتہ خوری کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔
بھکھی ونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی منی پٹرول پمپس قائم
Aug 22, 2024