قصور دیپالپور روڈ کی تعمیر پر شہریوں کا سردار ہاشم ڈوگر سے اظہار تشکر

Aug 22, 2024

چونیاں (نامہ نگار خصوصی) سابق صوبائی وزیر داخلہ سردار ہاشم ڈوگر کی طرف سے منظور کرایا گیا منصوبہ قصور دیپالپور روڈ مکمل ہوگیا۔الہ آباد سے قصور تک مین قصور دیپالپور روڈ عرصہ دراز ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا جس پر سابق صوبائی وزیر داخلہ سردار ہاشم ڈوگر نے قصور سے گہلن پلاٹ فلاور منڈی تک دو رویہ سڑک کی تعمیر کیلئے 7 ارب روپے کا فنڈ منظور کرایا الہ آباد شہر کی حدود میں سڑک تعمیر کی گئی تعمیر کا معمولی کام باقی ہے جو چند دنوں میں مکمل ہو جائیگا۔ مہر اسماعیل جاوید‘ عبد الباسط حیدری‘ سردار محمود تاج ڈوگر‘ بابا ابرار حسین گیلانی‘ سردار فیصل عطا ڈوگر‘ سردار انوار ڈوگر‘ محمد سرفراز راجہ نے کرنل ریٹائرڈ سردار ہاشم ڈوگر کا شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں