قصور (نامہ نگار)نئے تعینات ہونیوالے ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر کے ساتھ تعارفی ملاقات ہوئی جس میں قصور پریس کلب کے جے ایس گروپ کے عہدیداران چیئرمین پریس کلب مہر محمد جاوید‘ صدر پریس کلب حاجی شریف مہر‘ جنرل سیکرٹری پریس کلب عمران فیضی اور دوسرے سینئر ممبران پریس کلب حاجی اکرم زکی شفیق سہجریا وسیم زکی شہروز زیب مرتضی بیگ وقاص زیب حسیب ذیشان کمبوہ نور احمد خاں محمد آصف چوہدری محمد احمد فدا خشین شہروز ناظر محمد طیب علی رضا ساگر محمد کاشف علی عثمان خرم لطیف ایڈووکیٹ نفیس قادری اور دوسرے صحافیوں نے بھر پور شرکت کی ۔ ڈپٹی کمشنر سے ملاقات میں صدر پریس کلب اور چیرمین پریس کلب نے قصور شہر کی صفائی ‘بلھے شاہ ہسپتال میں ادویات کی کمی اور مریضوں کو مشکلات کے متعلق بریف کیا۔