سیکنڈری ہیلتھ نادیہ ثاقب کا ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ کا دورہ  

Aug 22, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب کی ہدایت پر سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نادیہ ثاقب نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر بلاول علی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فہد وحید، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فائزہ کنول سمیت دیگر ضلعی افسر بھی موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے مریضوں کو مہیا کی جانیوالی طبی سہولیات، ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی حاضری اور ادویات کے اسٹاک کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین سے ہسپتال میں مہیا کی جانیوالی سہولیات بارے دریافت کیا۔

مزیدخبریں