چیف ایگزیکٹو آفیسرگوجرانوالہ  ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا شہر کا دورہ 

Aug 22, 2024

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کو کامیاب بنانے اور گوجرانوالہ شہر کے صفائی نظام کو مزید بہتر بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ نے شہر کا دورہ کیا، جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا، جی ڈبلیو ایم سی، پی ایچ اے اور واسا کے ملازمین کو کوارڈینیشن کے ذریعے کام کرنے کی ہدایت۔سی ای او جی ڈبلیو ایم سی نے اہم شاہراہوں سمیت شہر کی مختلف مارکیٹوں، علاقوں کے دورے کئے، صفائی آپریشن کا تفصیلی جائزہ لیا، بارشی پانی کے نکاس کے لیے روڈ شولڈرز، سروس روڈ سے کچرا بروقت اٹھانے کے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر گوجرانوالہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شاہد عباس جوتہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں جاری صفائی آپریشن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی عملہ کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر سڑکوں، گلیوں، بازاروں میں کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیں کیونکہ کوڑا کرکٹ بارشی پانی کے جمع ہونے کا باعث بنتا ہے۔

مزیدخبریں