گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )پولیس کی حراست سے خطرناک ملزم کو چھڑوانے کیلئے حملہ آوروں نے مبینہ طور پر فائرنگ کر دی ۔ حراستی ملزم زخمی۔ رابری اور موٹر سائیکل چھیننے جیسی سنگین وارداتوں میں ملوث انتہائی خطرناک اسٹیفن گینگ کے تین ارکان اسٹیفن عرف اسٹیفو ،عامر اور نکاش مسیح کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے 7لاکھ 81ہزار نقدی ، 2 موٹرسائیکلیں اور موبائل فون برآمد کئے۔گینگ سرغنہ اسٹیفن کو پولیس دوران جسمانی ریمانڈ مزید برآمدگی کے لیے لیکر جا رہی تھی کہ انکے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی ۔ سرچ آپریشن ملزم اسٹیفن زخمی حالت میں پایا گیا جو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو ا تھا۔ پولیس نے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا اور فرار ملزمان کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔
گوجرانوالہ:ساتھیوں کو چھڑوانے کیلئے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ
Aug 22, 2024