حافظ آباد:ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ، رورل ہیلتھ سنٹر کا دورہ 

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت)حافظ آباد میں تعینات ہونے والے نئے ڈپٹی کمشنر عبد الرزاق نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اور رورل ہیلتھ سنٹر ونیکے تارڑ کا دورہ کیا ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کو دستیاب علاج معالجہ کی سہولیات ، مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈی ایچ کیو ہسپتال کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر نے جنرل ایمر جنسی، چلڈرن ایمر جنسی، سرجیکل وارڈ ، میڈیکل وارڈسمیت دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والے طبی سہولیات ، مفت ادویات کی فراہمی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر کاکہنا تھا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی مفت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی لاپرواہی ،تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی ۔

ای پیپر دی نیشن