گو جرانوالہ(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لا اینڈ آرڈر کا 11 واں اجلاس منعقد کیا گیا ۔ صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین جبکہ صوبائی وزیر بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ صوبہ بھر میں امن و امان کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔سیکرٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل اور متعلقہ افسران نے بریفنگ دی۔شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر 514 جلوسوں جبکہ 917 مجالس پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ شہدائے کربلا کے چہلم پر صوبہ بھر میں پاک آرمی و رینجرز کی 43 کمپنیاں فرائض سر انجام دیں گی۔ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
گو جرانوالہ:صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں لا اینڈ آرڈر کا اجلاس
Aug 22, 2024