دسمبر تک تمام نوٹ تبدیل ‘5 ہزار کا نوٹ ختم نہیں کر رہے: سٹیٹ بنک

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) گورنر سٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ رواں سال کے دسمبر تک تمام کرنسی نوٹ تبدیل کر دیں گے، کوئی ایک نوٹ پلاسٹک کا لائیں گے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرصدارت ہوا، جس میں بریفنگ دیتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم نہیں کر رہے۔ اس سال کے آخر تک نوٹ تبدیل کرنے کا عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ پلاسٹک کے نئے نوٹ لانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی۔ دیکھا جائے گا کہ اس کی عمر کیا ہے، فی نوٹ لاگت کیا ہے اور سکیورٹی فیچر کس قدر پائیدار اور طویل ہیں۔ سکیورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو ہم متعارف کروائیں گے، ورنہ یہ شاید قابل عمل نہ ہو۔ رکن کمیٹی محسن عزیز نے تجویز دی کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے، اسے ختم ہونا چاہیے۔ گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ 5 ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ اجلاس میں ایف بی ار کے چیئرمین نے گزشتہ دو سال کے دوران او ایس ڈی  کے طور پر تعینات ہونے والے افسروں کے بارے میں ’ان کیمرہ ‘ بریفنگ دی، جبکہ  ان کیمرہ سیشن میں سولر پینل کی درآمد  کے ذریعے منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے اقدامات پر بھی بات چیت کی گئی۔ اجلاس میں ڈیپازٹ پروٹیکشن کارپوریشن  ترمیمی بل 24 کا جائزہ لیا گیا۔ بل کو پیر کو دوبارہ قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے۔ اجلاس میں لائٹ  ہائڈرو کاربن سالونٹ کے  800 کنٹینرز کے معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ ایگزم بینک کے بورڈ پر صوبوں کے نمائندے شامل کرنے کے حوالے سے یہ بتایا کہ قانون کے مطابق ڈائریکٹرز کی زیادہ تعداد آزاد ہونی چاہیے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ایگزم بینک کے حوالے سے اقدامات آگے بڑھ رہے ہیں اور  ان کو بھی 24ء سے بھی 28 20ء تک کے درمیان مکمل کر لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...