اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) دفتر خارجہ میں پسٹائل سروس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا اور اس سروس کے تحت دستاویزات 5کورئیر کمپنیوں کے ذریعے فراہم اور موصول کیے جا سکیں گے اور آن لائن ایپلیکیشن سسٹم بھی متعارف کرا دیا گیا ہے۔ پسٹائل سروس کی باقاعدہ لانچنگ کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے خصوصی شرکت کی اور اس حوالے سے منعقدہ کنونشن سے خطاب کیا۔ اسحاق ڈار نے عوامی سہولت کی سروس سے متعلق شرکاء کو آگاہ کیا اور ہدایت کی کہ افسر عوامی خدمات کی فراہمی کے سلسلے میں مزید متحرک رہیں۔