فیض کا اوپن ٹرائل کیا جائے، بانی پی ٹی آئی، آپ بتانے والے کون؟ آپ کا ہوا تو اوپن ہو گا: سکیورٹی ذرائع

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کیا ہے جس پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیا ہے۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے، اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل سے ملک کا فائدہ ہوگا اور پاکستان ترقی کرے گا۔ اس معاملے پر سکیورٹی ذرائع نے سخت ردعمل دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہوگا یا نہیں؟۔ اگر ان کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو اوپن ہی ہوگا۔ 

ای پیپر دی نیشن