پنجاب میں 3 روز کیلئے دفعہ 144 کا نفاذ‘ ریلیوں‘ دھرنوں پر پابندی 

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) حکومت پنجاب نے صوبے بھر میں تین روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے جلوس، ریلیوں اور دھرنوں پر پابندی عائد کر دی۔ جس کا اطلاق 22 اگست سے ہو گا اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ محکمہ داخلہ نے صوبے بھر میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ پابندی کا اطلاق جمعرات 22 اگست سے ہفتہ 24 اگست تک ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کے لیے دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق دہشت گردی کے خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن