پاکستانی نوجوان بے  پناہ صلاحیتوں کے حامل، مواقع ملیں تو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں: صدر

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستانی نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کے حامل ہیں، نوجوانوں کو مواقع فراہم کیے جائیں تو ملک کا نام روشن کر سکتے ہیں۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے ان خیالات کا اظہار آکسفورڈ یونین سوسائٹی کے نومنتخب صدر اسرار خان کاکڑ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا  صدر مملکت نے اسرارخان کاکڑ کو آکسفورڈ یونین سوسائٹی کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور کہا کہ بلوچستان سے پاکستانی نوجوان کا آکسفورڈ یونین کا صدر منتخب ہونا بڑا اعزاز ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو آکسفورڈ یونین کی پہلی ایشیائی خاتون صدر تھیں۔  اسرار خان کے آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب ہونے سے دیگر نوجوانوں کی بھی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن