بانی پی ٹی آئی پریشان، ان کا ملٹری کورٹ ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا: وزراء

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ فوج کے معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے۔ وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ بانی چیئرمین کبھی فیض حمید کو اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ذہنی طور پر کافی پریشان ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر ملٹری کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کا ٹرائل ہوا تو اوپن ہوگا۔ نجی ٹی وی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ قوم کو پتا لگنا چاہئے کہ بانی پی ٹی آئی کا 9 مئی واقعات میں کیا کردار تھا۔ کسی جنرل کے اوپن ٹرائل کی نظیر ہماری تاریخ میں نہیں ملتی۔ کل ثاقب نثار کو بھی فیض حمید سے متعلق وضاحت دینی پڑی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ 9 مئی کو افرادی قوت بانی پی ٹی آئی نے دی۔ سازشی تانے بانے فیض حمید نے بُنے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...