امریکہ کو ٹرمپ کے جھوٹ اور افراتفری کے مزید 4 برس نہیں چاہئیں: اوباما 

Aug 22, 2024

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ جنونی سازشی نظریات پھیلانے والے 78 سالہ ٹرمپ کو صرف اپنے ذاتی مفادات عزیز ہیں۔  شکاگو میں ڈیموکریٹک پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوسرے روز خطاب میں موجودہ صدر جو بائیڈن کو اپنا دوست قرار دیا۔ امریکی اقدار اور جمہوریت کا تحفظ کرنے پر تاریخ موجودہ صدر جوبائیڈن کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ ہم ٹرمپ کی حکمرانی کے مزید 4 برس نہیں چاہتے کیوں کہ اس کے نتائج بہت برے ہوں گے۔ ہم افراتفری اور جھوٹ کے (مزید) 4 برس نہیں چاہتے۔

مزیدخبریں