کشمیری عوام نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ، عالمی ادارے قیدیوں کی رہائی میں مدد کریں: حریت کانفرنس

سری نگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس نے واضح کیا ہے کہ کہ نام نہاد انتخابات محض ایک فوجی مشق ہے جس کا مقصد تنازعہ جموں کشمیر کی متنازعہ حیثیت کو نقصان پہنچانا اور عالمی برادری کو گمراہ کرناہے کشمیری عوام ماضی کی طرح  نام نہاد انتخابات  کا بائیکاٹ کریں گے ۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اور اسلامی تنظیم آزادی جموں کشمیر کے چیئرمین پیر عبدالصمد انقلابی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں   کشمیری عوام سے  نام نہاد اسمبلی انتخابات کا مکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل دہراتے ہوئے کہا کہ جس قوم نے اتنی عظیم قربانیاں پیش کی ہیں، وہ کسی بھی صورت میں ان لوگوں کو ووٹ نہیں دیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ علاقے کی جیلوں میں  قید حریت قیادت، نوجوانوں اور کارکنوں سمیت تمام کشمیری سیاسی قیدیوںکی رہائی کے لیے بھارت پر دبائو ڈالیں ۔دوسری جانب  ضلع راجوری میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔ضلع میں درہال کے علاقے ساگراوت کے گھنے جنگلات میں یہ آپریشن بھارتی فوج، پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فور س اورپولیس کی سپیشل آپریشنز گروپ نے مشترکہ طور پر شروع کیاہے۔جبکہ مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد اسمبلی انتخابی ڈرامے کی کامیابی کے لیے  بھارتی فورسز کی 300اضافی کمپنیاں تعینات کر دی  گئی ہیں  یہ تعیناتی انتخابی ڈرامے کے کامیاب انعقاد کو یقینی بنانے کی آڑ میں کی گئی ہے جو مقبوضہ جموں و کشمیر میں 18اور 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو تین مرحلوں میں ہونے والا ہے۔پیراملٹری فورسز کو جن میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس، بارڈر سیکورٹی فورس،شاسترا سیما بل اور انڈو تبتین بارڈر پولیس کے اہلکار شامل ہیں۔

ای پیپر دی نیشن