روس نے یوکرائن کا سب سے بڑا ڈرون حملہ ناکام بنا دیا 

Aug 22, 2024

ماسکو (نوائے وقت رپورٹ)  روسی فوج نے یوکرائن کی جانب سے ماسکو پر ڈرون طیاروں سے کیا جانے والا بڑا حملہ ناکام بنا دیا۔ الجزیرہ کے مطابق روسی وزارت دفاع کا بتانا ہے کہ یوکرائنی فوج نے دارالحکومت ماسکو کی جانب 11 ڈرون طیارے بھیجے جنہیں روسی فوج نے مار گرایا۔ کسی مالی یا جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔ روسی فوج کے مطابق یوکرائن کی جانب سے بھیجے جانے والے 45  ڈرون طیاروں کو مار گرایا جن میں سے 23 طیارے روسی شہر بریانسک کی جانب حملے کیلئے بھیجے گئے تھے۔ ماسکو کے میئر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ یوکرائن کی جانب سے اب تک سب سے بڑا ڈرون حملہ ہے۔

مزیدخبریں