بنگلورو (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور اپنے رکشے کے اندر لگائے گئے نوٹس کی وجہ سے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچا رہا ہے۔ بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک رکشہ ڈرائیور نے اپنے رکشے کی ونڈ سکرین کے اوپر ایک کاغذ پھنسایا ہوا تھا جس پر لکھا ہوا تھا ہم کرپٹو کرنسی قبول کرتے ہیں۔