اسلام آباد (خبرنگار) فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ ندیم محبوب نے پشاور ائرپورٹ پر ایم پاکس کی سرویلنس کا جائزہ لیا۔ پشاور ائرپورٹ سول ایوی ایشن حکام، ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے سے ملاقات کی۔ فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ کو بارڈر ہیلتھ سروسز کے عملے نے منکی پاکس سے بچائو بارے اقدامات پر بریفننگ دی۔ فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ نے باہر سے آنے والے مسافروں کی سکریننگ کے نظام کا جایزہ لیا۔ فیڈرل سیکرٹری ہیلتھ نے ائر پورٹ حکام اور ہیلتھ میمجمنٹ ٹیم کو ضروری ہدایات بھی دیں۔دوسری جانب پاکستان نے عالمی اداروں سے منکی پاکس کی ویکسین فراہم کرنے کی درخواست کر دی۔
پاکستا ن کی ویکسین کیلئے عالمی اداروں سے درخواست‘ وفاقی سیکرٹری کا پشاور ائرپورٹ پرجائزہ
Aug 22, 2024