پرویزالٰہی کیس، ریکارڈ فراہمی کے خلاف نیب درخواست خارج، دو لاکھ جرمانہ  

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہی کو نیب انکوئری کا ریکارڈ دینے کے ماتحت عدالت کے فیصلے کے خلاف نیب حکام کی دائر درخواست کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے دو لاکھ جرمانہ کے ساتھ خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نیب حکام پر دو لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ عدالت نے نیب کی درخواست کو غیر ضروری اور اسے عدالتی وقت کا ضیاع قرار دیا۔ نیب لاہور نے احتساب عدالت کے فیصلے کو ہائیکورٹ چیلنج کر رکھا تھا۔ نیب نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نیب کورٹ نے پرویز الہی کو ترقیاتی منصوبوں کے ریفرنس کی انکوائری کا ریکارڈ دینے کا حکم دیا تھا۔ نیب رولز کے مطابق انکوئری کا ریکارڈ فراہم نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن