فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) درندہ صفت اوباش نے کمسن بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر نعش برآمد کر لی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ نشاط آباد کے علاقہ 6 ج ب کے رہائشی آصف کا آٹھ سالہ بیٹا طیب گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا۔ آخری وقت بچے کو وارث علی ولد فقیر حسین کے ساتھ گاؤں سے باہر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے شک کی بنیاد پر وارث علی کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نے انکشاف کیا کہ اس نے طیب کو اغوا کرنے کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا اور پکڑے جانے کے ڈر سے گلا گھونٹ دیا اور اس کی نعش کھیتوں میں پھینک دی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لیے نعش مارچری یونٹ منتقل کر دی اور مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔ ادھر اوباش ملزمان نے دو خواتین اور دوشیزہ کو ہوس کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ریل بازار کے علاقہ ریل بازار میں پراپرٹی ڈیلر میاں نوید مکان دکھانے کے بہانے (ن) کو خالی مکان میں لے گیا اور اسے اسلحہ کے زور پر ڈرا دھمکا کر زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 131 ر ب کے رہائشی اقبال کی دو جوان بیٹیاں گھر میں اکیلی تھیں کہ اسی دوران محلہ دار دو اوباش (م) کو ڈرا دھمکا کر اپنے گھر لے گئے اور اسے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزموں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جعلی پیر درندہ بن گیا۔ ذہنی معذور لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جبکہ اس کی ویڈیو بھی بنا لی۔ تھانہ سرگودھا روڈ پولیس رپورٹ کے مطابق ہجویری ٹاؤن کے رہائشی عمران سہیل نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ اسی محلہ میں بابا سردار نامی جعلی پیر نے ڈیرہ بنا رکھا ہے۔ اس کی بہن (ص) گلی سے گزر رہی تھی کہ بابا سردار اسے پکڑ کر اپنے ڈیرے پر لے گیا۔ سرگودھا روڈ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔