قتل کیس، پورے گاؤں کو محصور کرنے پر سی پی او فیصل آباد آج ہائیکورٹ طلب 

لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ میں قتل کے مقدمے میں پولیس کی جانب سے گاؤں کے تمام افراد کو گھروں میں بند کرنے کا معاملہ، عدالت نے سی پی او فیصل آباد کو 22 اگست کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی۔ درخواست گزاروں کے وکیل محسن گجر نے دلائل دئیے کہ فیصل آباد کے گاؤں خانوانہ میں قتل کا وقوعہ ہوا۔ پولیس نے گائوں کے تمام افراد کوگھروں میں بند کر دیا۔ پولیس نے تمام دیہاتیوں کی نقل وحرکت پر پابندی لگا کر گھروں میں محصورکر دیا۔ پولیس کے اس اقدام سے بچوں، بزرگوں خواتین اور تمام دیہاتیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پولیس نے گھروں میں گھس کر تلاشی کے نام پر چادر چار دیواری کا تقدس پامال کیا۔ پولیس اہلکاروں نے 57 جانور، زیورات، ٹریکٹر اور زرعی آلات بھی ہتھیا لئے۔ لہٰذا عدالت دیہاتیوں کی نقل وحرکت پر کوکالعدم قرار دے۔ عدالت پولیس کو دیہاتیوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کا حکم دے۔ عدالت سامان کی واپسی کے بھی احکامات صادر کرے۔

ای پیپر دی نیشن