لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریوں سے روک دیا۔ جسٹس طارق سلیم شیخ نے درخواست کا تحریری حکم جاری کیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا تھا کہ پنجاب حکومت کے پاس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تبادلوں کے ذریعے تقرریاں کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت کے نوٹفکیشن پر عمل درآمد روک دیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 17ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کو کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں تقرریوں سے روک دیا
Aug 22, 2024