سبزہ زار : خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار‘معافی پر چھوڑ دیا گیا 

لاہور(نامہ نگار) ایک خاتون نے ویمن سیفٹی ایپ کے ذریعے ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن سے"چیٹ فیچر "پر رابطہ کرکے بتایا کہ آفس جاتے روزانہ ایک انجان موٹر سائیکل سوار اس کا پیچھا کرکے نازیباہ فقرے کستا ہے۔خاتون نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ملزم کی شناخت کرنے کی درخواست کی۔ ورچوئل ویمن پولیس سٹیشن نے شناخت کرکے فوراً پولیس کو موقع پر بھجوایا اورملزم کو گرفتار کر لیا۔تاہم اوباش کو تحریری معافی مانگنے پر چھوڑ دیا گیا۔علاوہ ازیں شاہدرہ ٹاؤن نے 15کی کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے برقعہ پہن کر واردات کرنے والے کو دو ملزموں سمیت گرفتار کرلیا۔ملزموں کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا جبکہ برقعہ پوش ملزم بھی مرد نکلا۔کالر نے 15پر کال کر کے کہا تھا کہ میرے موبائل فونز موٹر سائیکل سوار خاتون اور مرد چھین کر فرار ہوگئے ہیں لیکن شاہدرہ ٹاؤن پولیس کی تفتیش اصل کہانی کھول دی۔کالر کو چند روز قبل ہی اسکے والد نے 3لاکھ کا موبائل لے کر دیا جسے فروخت کرکے وہ ساتھیوں سمیت رقم ہڑپ کرنا چاہتا تھا۔

ای پیپر دی نیشن