اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) محکمہ موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان میں پانی بڑی تیزی سے کم ہو رہا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس شیری رحمان کی زیرصدارت ہوا، جس میں وزارت موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دی جبکہ چیئرمین نے موسمیاتی تبدیلی کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ موسمیاتی تبدیلی کے حکام نے بتایا کہ 441 ملین ڈالر کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق منصوبے منظور ہو چکے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں سیلابی پانی نہروں کا رخ کرے۔