خیبر  پی کے میں افسروں کے زیر استعمال  ڈیوائسز پر سائبر حملوں کا خدشہ 

پشاور(این این آئی)خیبر  پی کے میں سرکاری افسران کے زیر استعمال الیکٹرانک ڈیوائسز پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے، محکمہ داخلہ خیبر  پی کے نے سرکاری افسران کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ داخلہ کے مطابق واٹس ایپ نمبرز اور فشنگ ای میلز کے ذریعے الیکٹرانک آلات اور کمپیوٹرز پر سائبر حملوں کا خدشہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن