اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ڈیجٹل کے ذریعے پاکستان کو با اختیار بنانے کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ حکومت ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے تیز رفتار ترقی کی بنیاد رکھنا چاہتی ہے۔ جدید دنیا ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی بنیاد پر بدل چکی ہے۔ آج کے دور میں ڈیجیٹل انقلاب ترقی کا مظہر ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے ڈیجٹل کے ذریعے پاکستان کو با اختیار بنانے کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ہم ایک وسیع عالمی نیٹ ورک سے جڑ چکے ہیں جبکہ آج ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔