چیف جسٹس کو مارنے والے کیلئے  20 کلو دیسی گھی کا اعلان‘ سوشل  میڈیا پر دھمکی آمیز بیان پر مقدمہ

قصور (نمائندہ نوائے وقت) چھانگا مانگا پولیس نے چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف سوشل میڈیا پر جان سے مارنے کی دھمکی آمیز ویڈیو بیان جاری کرنے والے پر مقدمہ درج کر لیا۔ ریاض نامی شخص نے سوشل میڈیاپر چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی اور نفرت انگیز بیان جاری کر کے جرم کا ارتکاب کیا۔ ملزم نے سوشل میڈیا پر چیف جسٹس کو جان سے مارنے کی ترغیب دی اور چیف جسٹس آف پاکستان کو مارنے والے شخص کو بیس کلو دیسی گھی دینے کا بھی اعلان کیا۔

ای پیپر دی نیشن