(ن) لیگ کے ادوار اقتدار  جیسی ترقی کی مثال نہیں ملتی: عارف سندھیلہ 

Aug 22, 2024

شیخوپورہ (نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی محمد عارف خان سندھیلہ نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کے تمام ادوار اقتدار میں جتنی ترقی ہوئی اس کی گزشتہ 75 سالوں میں مثال نہیں ملتی۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ غریبوں کے حقوق کی جنگ لڑتی آئی ہے اور اب بھی وفاق اور پنجاب کی سطح پر عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کی جا رہی ہے۔ پارٹی قیادت جمہوریت پر یقین رکھتی ہے، اور جمہوری اقدار کے فروغ اور ملکی سلامتی و ترقی کی خاطر آئندہ بھی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔ نواز لیگ کے ہر دور اقتدار میں میاں نواز شریف کے ویژن کی بدولت ملک ترقی کی جانب گامزن ہوا لیکن سازشی عناصروں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہوئی اور (ن) لیگ کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کی گئیں، اب بھی وفاقی و پنجاب حکومت کے خلاف مسلسل سازشیں کی جا رہی ہیں مگر نواز لیگ کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی اور عوامی ریلیف کا وعدہ وفا کیا جائے گا۔ عوام کی امنگوں کی حقیقی ترجمان مسلم لیگ (ن) ہے جو ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر رہی ہے۔ پارٹی صدر محمد نواز شریف نے 2016ء میں آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، ان شاء اللہ اب بھی نواز لیگ پاکستان کو معاشی طور پر اپنے پائوں پر کھڑا کرے گی۔

مزیدخبریں