وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور سے جرمن وفدکی ملاقات 

Aug 22, 2024

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) جرمن وفاقی وزیر برائے اقتصادی تعاون و ترقی مسز سونجا شولزے کی قیادت میں جرمن وفد نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ سے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ احد خان چیمہ نے جرمن وفاقی وزیر اور ان کے ہمراہ آئے وفد کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ جرمنی اور پاکستانی کی دوطرفہ اقتصادی شراکت داری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے جی ایس پی پلس سٹیٹس حاصل کرنے میں جرمنی کی جانب سے مدد پر وفد کا شکریہ ادا کیا۔ اس کے علاوہ وفاقی وزیر نے کہا کہ 2022ء کے سیلاب کے بعد 91 اعشاریہ 1 ملین یورو کی امداد پر بھی جرمن حکومت کے شکرگزار ہیں۔ وفاقی وزیر احد چیمہ نے مزید اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تین شعبوں میں درآمدات کے لئے کوشاں ہیں جن میں زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ہنرمند لیبر شامل ہیں۔

مزیدخبریں