پرائیویٹائزیشن کمشن بورڈ کا اجلاس‘ فنانشنل ایڈوائزر کے تقرر کی منظوری 

Aug 22, 2024

لاہور+اسلام آباد (نیور رپورٹر+خبرنگار) وفاقی وزیر برائے نجکاری، سرمایہ کاری بورڈ اور مواصلات عبدالعلیم خان کی زیر صدارت پرائیویٹائزیشن کمشن بورڈ کے 222 ویں اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں کی نجکاری کے جاری معاملات اور مالی و تکنیکی پہلوؤں سمیت اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ بورڈ کے اجلاس میں پی آئی اے، ڈسکوز، نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل اور پرائیویٹائز ہونے والے اداروں کے لئے فنانشل ایڈوائزر کے تقرر اور دیگر امور پر اتفاق رائے سے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔ پرائیویٹائزیشن کمشن بورڈ نے 6 کمپنیوں/اداروں کی پرائیویٹائزیشن پروگرام کے لئے پری کوالیفیائیڈ فنانشل ایڈوائزرز کی منظوری دی۔ بورڈ کو روز ویلٹ ہوٹل کارپوریشن نیویارک کے لئے ٹرانزیکشن سٹرکچر رپورٹ بھی پیش کی گئی جس کے لئے بورڈ نے سفارش کی کہ روز ویلٹ ہوٹل کے لئے"جوائنٹ وینچر"بہترین آپشن ہو گا۔ فنانشل ایڈوائزرز روز ویلٹ ہوٹل کے لئے ٹرانزیکشن سٹرکچر رپورٹ پیش کریں گے جبکہ اس ادارے کے لئے"جوائنٹ وینچر" کی سفارش کی گئی جسے بورڈ نے بھی منظور کر لیا۔

مزیدخبریں