اسلام آباد (خبر نگار) وزارت قانون نے اسلامی نظریاتی کونسل کے پانچ ارکان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی 12نشستیں خالی تھیں۔ 5 ارکان کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی علامہ ملک محمد یوسف اعوان، علامہ سید افتخار حسین نقوی، مفتی محمد زبیرکی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ڈاکٹر عزیر محمود الازہری اور پیر شمس الرحمن مشہدی بھی نئے ارکان میں شامل ہیں۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے پانچوں ارکان کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔