پی ٹی آئی نےاسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کیا گیا، جلسے کی نئی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن