اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ پائیدار امن کے لئے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کو حل کیا جائے، جب تک تنازعات حل نہیں ہوتے دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا،سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرے ۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے خصوصی اجلاس برائے امن کے قیام اور فروغ سے متعلق مباحثے سے خطاب میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے نے تنازعات کے حل کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی حمایت کی ضرورت پر زور دیا۔منیراکرم نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کیا جائے، جب تک تنازعات حل نہیں ہوتے دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی جڑوں کو حل کرنے میں ناکامی نے تنازعات کے پھیلا کو جنم دیا، اس حوالے سے بین الاقوامی حکمت عملی بڑی حد تک ناقص، غیر مثر اور غیر تسلی بخش رہی۔ منیر اکرم نے مزید کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج واضح ہیں۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب نے زور دیا کہ سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو ختم کروائے، سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ تنازعات کے حل کے لیے کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ مقامی کمیونٹیز کی حمایت، مدد اور شمولیت کی وجہ سے کامیاب ہوئی، امید ہے کونسل میں ہونے والی بحث نئے سوچ کے زاویے پیدا کرے گی۔
مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات حل نہ ہونے تک دنیا میں پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا: منیر اکرم
Aug 22, 2024 | 10:49