پنجاب کے شہر وزیرآباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پنجاب اسمبلی کا جونیئر سکیورٹی اسسٹنٹ جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق پنجاب اسمبلی کا جونئیر سکیورٹی اسسٹنٹ عمیر طارق موٹر سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے مقتول کو وزیر آباد میں دریائے چناب کے قریب نشانہ بنایا۔نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں پنجاب اسمبلی کا جونیئرسکیورٹی اسسٹنٹ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔مقتول عمیر طارق 5 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، جس کا تعلق علاقہ ملکووال سے بتایا گیا۔پولیس حکام نے کہا کہ واردات کے متعلق کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔