پاکستان تحریک انصاف اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ چیف کمشنر نے انصاف کے تقاضوں کے منافی فیصلہ کیا ہے، ہر مرتبہ عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کو کسی نہ کسی وجہ سے منسوخ کر دیا جاتا ہے۔پشاور میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف کمشنر نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح اور قانونی حکم کی خلاف ورزی کی ہے، پاکستان تحریک انصاف ایک پرامن سیاسی جماعت ہے جس نے ہمیشہ آئین اور قانون کی بالادستی کو مقدم سمجھا ہے۔انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر نے انصاف کے تقاضوں کے منافی فیصلہ کیا ہے، پچھلے ایک سال سے پی ٹی آئی اسلام آباد میں ایک عوامی جلسہ منعقد کرنے کی کوشش کر رہی ہے، کبھی اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرتی ہے تو کبھی انتظامیہ کے دفاتر کے چکر لگاتی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ ہر مرتبہ عدالتی احکامات کے باوجود جلسے کو کسی نہ کسی وجہ سے منسوخ کر دیا جاتا ہے۔
چیف کمشنر اسلام آباد نے انصاف کے تقاضوں کے منافی فیصلہ کیا: اسد قیصر
Aug 22, 2024 | 11:34