انجمن تاجران پاکستان نے 28 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کر دیا  

Aug 22, 2024 | 17:19

ویب ڈیسک

لاہور : تاجروں نے 28 اگست کو ملک بھر میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کردیا اور کہا ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کے نام پر کوئی تاجر ٹیکس نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران پاکستان نے 28 اگست کو ملک بھر میں ہڑتال کااعلان کر دیا.صدرانجمن تاجران پاکستان کاشف چوہدری نے کہا کہ بجلی کےبلوں نےعام آدمی اورتاجر برادری کی کمر توڑ دی ہے۔

کاشف چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت آئی پی پیزکےمعاہدوں کیساتھ نہیں چل سکتی. بجلی کی قیمت میں کمی کی جائے اور آئی پی پیزمعاہدوں کاازسرنوجائزہ لیا جائے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی نسبت بھی مہنگی بجلی پیدا کر رہا ہے. ماہانہ ایڈوانس ٹیکس کے نام پر کوئی تاجر ٹیکس نہیں دے گا. اب دوائیوں اور اسٹیشنری پر سیلز ٹیکس لگا دیا گیا۔

مزیدخبریں