پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

Aug 22, 2024 | 17:31

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی مذہب تشدد کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مذہبی بنیادوں پر تشدد کا شکار ہونے والے افراد کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ایسا کوئی مذہب نہیں ہوگا دنیا میں جو مختلف عقائد ماننے والوں پر تشدد کی اجازت دیتا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ مذہب اور عقائد کی بنیاد پر تشدد قابل مذمت عمل ہے. مسلمانوں کو مذہب کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا ہے.بڑھتا ہوا اسلامو فوبیا اسکی مثال ہے. دہائیوں سے کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر عقائد کی بنیاد پر تشدد کیا جا رہا ہے۔مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ہر مذہب اور عقیدے کے ماننے والوں کو برابر کا احترام دیتا ہے. پاکستان کے سبز ہلالی پرچم میں سفید رنگ مختلف مذاہب کی نمائندگی ہے. سب پاکستانی ہیں، کوئی تفریق نہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اقلیتوں پر اٹھنے والے ہاتھوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جاتا ہے. حکومت پنجاب مذہبی ہم آہنگی اور رواداری کے فروغ کے لیے پرعزم ہے. مذہب یا عقیدے کی بنیاد پر تعصب یا تشدد کو روکنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں محبت، رواداری اور بھائی چارے کو فروغ دیں، مذہبی تفریق اور نفرت کو ہوا دینے کی کوشش کرنے والوں کو شکست دینا ہوگی۔مریم نواز شریف نے کہا کہ تشدد اور تعصب کے خلاف کھڑے ہوں. پُرامن اور محفوظ معاشرے کے لیے کردار ادا کریں۔

مزیدخبریں