امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے باقاعدہ طور پر اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی سفیر نے سفارت خانے میں مصروف دن گزارا اور مختلف شعبہ جات کے سربراہان اور افسران سے ملاقات کی ۔رضوان سعید شیخ کو سفارتی امور کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاکستانی سفیر نے امریکہ میں واقع چاروں پاکستانی قونصلیٹ کے سربراہان سے بھی ملاقات کی۔رضوان سعید شیخ نے ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ، معاشی و عوامی روابط کی بہتری اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کو اولین ترجیح قرار دیا۔ پاکستانی سفیر نے قونصلیٹ کے سربراہان کو نتائج پر مبنی سفارت کاری کے لئے تمام توانائیاں بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔زائد عرصے پرمحیط پاک امریکہ تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمہ جہتی پاک امریکہ تعلقات کا فروغ خصوصاً معاشی شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنا اور عوامی روابط کا فروغ ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی وطن عزیز کا بیش قیمت اثاثہ ہے۔ پاکستانی کمیونٹی نے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے نہ صرف اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے بلکہ یہ پاک امریکہ تعلقات کی سب سے مضبوط کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت اور ان کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے ہر ممکن کوشش کو یقینی بنایا جائے۔ افسران سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ نتائج پر مبنی سفارتکاری کے لئے تمام تر توانائیاں برؤے کار لائی جائیں۔
گذشتہ روز واشنگٹن پہنچنے پر سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ اور ایمبیسی کے افسران نے ان کا ائیرپورٹ پر استقبال کیا۔