عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کیا جائے:منیر اکرم

Aug 22, 2024 | 17:58

ویب ڈیسک

نیویارک : پاکستان نے اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کرنے کا مطالبہ کردیا . منیر اکرم نے کہا تنازعات کے حل تک پائیدار امن قائم نہیں ہوسکتا۔پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین حل کیا جائے۔پاکستان مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں غیر ملکی قبضے کے نتائج واضح ہیں.سلامتی کونسل کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ میں جاری نسل کشی بند کرائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کےسرحدی علاقوں میں دہشت گردی کے خلاف جنگ مقامی کمیونٹیز کی حمایت، مدد اور شمولیت کی وجہ سے کامیاب ہوئی۔منیر اکرم نے مزید کہا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کے بنیادی اسباب کے حل میں ناکامی واضح ہے. عالمی برادری کی ناکامی سے تنازعات میں اضافہ ہورہا ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی اور پرتشدد انتہاپسندی کی جڑوں کو حل کرنے میں ناکامی نے تنازعات کے پھیلاؤ کو جنم دیا، بین الاقوامی حکمت عملی بڑی حد تک ناقص، غیر مؤثر اور غیر تسلی بخش رہی، تنازعات کے حل کیلئےعلاقائی اور بین الاقوامی سظھ پر جامع اور مربوط حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔پاکستان کے مستقل مندوب نے امید ظاہر کی سلامتی کونسل میں ہونے والی بحث سوچ کے زاویے پیدا کرے گی۔

مزیدخبریں