عمران خان کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے:فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ درست ہے۔فواد چودھری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شدت پسند کچھ بھی کر سکتے ہیں. ان کا اجتماع اسلام آباد ہو رہا ہے. اس انتشار کا الزام تحریک انصاف پر آنا تھا.شدت پسندوں کی مہم خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ پاکستان کو انتشار سے محفوظ رکھے آمین.

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر تحریک انصاف نے آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی نے کہا کہ پی ٹی آئی کا آج اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

اعظم سواتی نے یہ اعلان بیرسٹرگوہرکی موجودگی میں کیا. اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ جلسہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی ہدایت پر ملتوی کیاگیا ہے۔ تحریک انصاف کا جلسہ اب 8ستمبرکوہوگا.اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اعظم سواتی کو بلا کر جلسہ ملتوی کرنے کی ہدایت دی۔

ای پیپر دی نیشن