ڈالر کی قیمت میں  مزید اضافہ

Aug 22, 2024 | 18:33

ویب ڈیسک

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو کاروبار کے اختتام پر انٹربینک میں امریکی ڈالر 15 پیسے کے اضافےکے بعد 278 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر 278 روپے 67 پیسے کا ہو گیا۔کاروبار کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 8 پیسے کی اضافے سے 278 روپے 60 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا ۔ گزشتہ روز ڈالرمعمولی اضافے کے بعد 278 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 279 روپے 10 پیسے اور قیمت فروخت 280 روپے رہی ۔ دیگر بڑی کرنسیوں میں یورو کی قیمت 312.50 روپے اور برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 367.30 روپے رہی ۔ جبکہ سعودی ریال کی قیمت 74.43 روپے، یو اے ای درہم کی قیمت 76.23 روپے ہے۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں آج پھر اضافہ ہو گیا. ملک میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ فی تولہ سونے کے نرخ میں 800 روپے کا اضافہ ہو نے سے سونا 2 لاکھ 61 ہزار800 روپے کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔10 گرام سونے کے نرخ میں 686 روپے اضافہ ہوا جس سے دس گرام سونا دو لاکھ 24 ہزار 451روپے کی سطح پر آگیا۔

مزیدخبریں