حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ عمل شروع کردیا

وفاقی حکومت نے بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کا باضابطہ عمل شروع کردیا ہے، مالیاتی مشیروں کی تقرری کی تجاویز طلب کرلی گئیں۔بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کی نجکاری کے سلسلے میں پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیروں کی تقرری کی تجاویز طلب کرلی گئی ہیں، فیسکو، آئیسکو، گیپگو کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیروں کی تقرری کی درخواستیں مانگی گئی ہی۔3 ڈسکوز کی نجکاری کیلئے تکنیکی اور مالیاتی تجاویز 16 ستمبر 2024 تک طلب کی گئی ہے. بین الاقوامی اخبار میں آج درخواستوں کی طلبی کے لیے اشتہارچھپوا دیا گیا۔درخواست کنندگان کو ایک ہزار ڈالرز کی پروسینگ فیس بھی ادا کرنا ہوگی. نجکاری کمیشن نے حکومت کی طرف سے مالیاتی مشیروں کی تقرری کیلئے درخواستیں مانگی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن