آٹومیٹد بارڈر کنٹرول سسٹم کے تحت خود کارامیگریشن گیٹش کی تنصیب سے مسافروں کو مزید سہولت ہوگی:وزیراعظم

Aug 22, 2024 | 23:58

ویب ڈیسک

وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ ہوائی اڈوں پرمسافروں، سیاحوں اور سمندرپار پاکستانیوں کیلئے سہولیات کومزید بہترکیا جائے۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت شعبہ ہوابازی کی اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وزیراعظم نے کہا کہ ۔پاکستان کے ہوائی اڈوں پر مسافروں، سیاحوں اور سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سہولیات کو مزید بہتر کیا جائے. بین الاقوامی پروازوں کے وقت مسافروں کو لمبے انتظار سے بچانے کیلئے ان اوقات میں ذیادہ کاؤنٹرزآپریٹ کیے جائیں۔وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہوابازی شعبے کا اس برس کا سیفٹی آڈٹ جلد مکمل کیا جائے۔ گزشتہ دور حکومت میں ہوا بازی شعبے کی اصلاحات کیلئے ایوی ایشن ایکٹ منظورکروایا۔ ایوی ایشن ایکٹ کے تحت تمام پالیسی اقدامات و اصلاحات کا نفاذ یقینی بنایا جائے۔انھوں نے اجلاس کے دوران کہا کہ سیاحت کے فروغ کیلئے اسکردو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافروں کو بہترین سہولیات یقینی بنائی جائیں۔ اسکردو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اور گلگت ائیرپورٹ کی توسیع کے حوالے سے ایک جامع لائحہ عمل مرتب کیا جائے. اللہ کے فضل وکرم سے اصلاحات کی بدولت پاکستان کا شعبہ ہوابازی درست سمت کی طرف گامزن ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ آٹومیٹد بارڈر کنٹرول سسٹم کے تحت خود کارامیگریشن گیٹش کی تنصیب سے مسافروں کو مزید سہولت ہوگی۔ اجلاس کو شعبہ ہوا بازی کی اصلاحات کے حوالے سے تفصیلی طورپرآگاہ کیا گیا۔بریفنگ میں کہا گیا کہ وزیرِاعظم کی زیرِ قیادت گزشتہ دور حکومت میں ایوی ایشن ایکٹ 2023 منظور ہوا. ایوی ایشن ایکٹ کے تحت شعبے میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا نفاذ جاری ہے۔ ایکٹ کے تحت ائیرپورٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور سول ایوی ایشن کو علیحدہ کرکے آپریٹراورریگیولیٹر کے فرائض کی احسن طریقے سے انجام دہی یقینی بنائی جا رہی ہے۔اجلاس کو بریفنگ دی گئی کہ تمام تر نئے منصوبوں و اقدامات کی تھرڈ پارٹی ویلی ڈیشن یقینی بنائی جا رہی ہے. لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کیلئے کاؤنٹرزکی تعداد میں اضافہ اور انتظار گاہ میں توسیع کی گئی ہے. اسکردو ایئرپورٹ کی توسیع کیلئے جلد فیزیبلٹی رپورٹ پر کام شروع ہو جائے گا.۔اجلاس کو ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات میں بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور پاکستان میں سیاحتی کیلئے ہوائی اڈوں پر نجی کمپنیوں کی پروازوں کے حوالے سے بھی تجاویز پیش کی گئیں.۔وزیرِاعظم نے اجلاس میں ان اقدامات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ شفافیت کے عنصر کو کلیدی اہمیت دینے کی ہدایت کی.اجلاس میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء خواجہ محمد آصف، اعظم نذیر تارڑ، عبدالعلیم خان، احد خان چیمہ اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.۔

مزیدخبریں