ممبئی حملے پاکستان نے  4 ملکی تحقیقاتی کمیشن بنانے کی تجویزدیدی

Dec 22, 2008

سفیر یاؤ جنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو حتمی ممبئی دھماکوں کی تحقیقات کے لئے 4ملکی کمیشن بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو سرکاری سطح پر یہ تجویز پیش کی ہے کہ پاکستان بھارت امریکہ اور برطانیہ کے ماہرین پر مشتمل ایک کمیشن بنایا جائے جو ممبئی حملوں کی تحقیقات کرے۔ برطانوی وزیراعظم اپنے حالیہ دورہ پاکستان میں یہ تجویز پیش کر چکے ہیں اگر ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لئے پاک بھارت مشترکہ کمیشن بنتا ہے تو برطانیہ اس میں ثالثی کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہے۔ پاکستان نے اس تجویز کو آڑے بڑھاتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ اگر 4ممالک کمیشن قائم ہو جائے تو معاملے کی بہتر انداز میں تحقیقات کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ اجمل قصاب سے کسی غیرجانبدار ملک میں تفتیش کی جائے اگر وہ کسی پاکستانی شخصیت کے ممبئی واقعات میں ملوث ہونے کو ثابت کرتا ہے تو پاکستان میں اس شخص کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
مزیدخبریں