خودانحصاری کےلئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی تناسب میں اضافہ کرنا پڑےگا: سرتاج عزیز

Dec 22, 2009

سفیر یاؤ جنگ
لاہور (کامرس رپورٹر) پاکستان کے سابق وزیر خزانہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ ترقی پذیر ممالک میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب اوسطاً 18 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ تناسب 10 فیصد سے بھی کم ہو کر 9 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ بھارت اور ملائشیا میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا تناسب 24 فیصد کے لگ بھگ ہے اہم دنیا میں افریقہ کے چند ممالک کے علاوہ تمام ممالک میں اس حوالے سے بہت پیچھے ہیں۔ وہ گذشتہ روز 21ویں صدی سوسائٹی کے زیراہتمام محمود مرزا کی ”ٹیکس نظام کا سماجی جائزہ“ کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب کر رہے تھے۔ تقریب سے پنجاب کے سابق وزیر خزانہ شاہد کاردار‘ پاکستان کے سابق چیف اکانومسٹ ڈاکٹر پرویز طاہر‘ سی بی آر کے سابق ممبرز کے ایم طارق‘ احمد خان اور سپریم کورٹ کے ایڈووکیٹ میا عاشق حسین نے خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض صدیق الرحمن رانا نے ادا کئے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ خودانحصاری کی جانب جانا ہے کہ ہمیں ٹیکس ٹو جی ڈی پی ایشو میں اضافہ کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی معےشت بحران میں ہے۔ ہمیں زراعت اور انجینئرنگ پر توجہ دینی چاہئے۔ پنجاب کے سابق وزیر خزانہ شاہد کاردار نے کہا کہ طے کر لیا جائے کہ صرف وہی شخص ایم پی اے‘ ایم اےن اے اور سینیٹر بن سکتا ہے جو ٹیکس دیتا ہے۔ تاکہ ملک میں ٹیکس کلچر فروغ پا سکے۔ لوگوں پر ٹیکسوں کا استعداد کے مطابق بوجھ ڈالا جائے اس وقت امراءپر ٹیکس کم اور غرباءپر بڑھا ہے ٹیکس کانظام بہتر بنائیں۔
مزیدخبریں