سپریم کورٹ نے نے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اے آر رشید کے قتل میں ملوث ملزمان کی موت کی سزا کوعمرقید میں تبدیل کردیا

عدالت عظمی نے یہ حکم سزائے موت کے دو قیدیوں شاہد جاوید اور ذوالفقار کی جانب سے سزا کی معافی کےلیے دائر کی گئی اپیل پر سنایا ۔ اپیل کی سماعت چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں قائم فل بنچ نے کی۔ اپیل کنندگان کے وکیل نےدونوں کی سزا معاف کرنے کے حوالے سے دلائل دئیے۔جنہیں سننے کے بعد عدالت عظمی کے فل بنچ نے کمزور شہادت اور وجہ عناد ثابت نہ ہونے کے باعث دونوں مجرموں کی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کرتے ہوئے سزا معافی کی اپیل خارج کردی۔ شاہد جاوید، ذوالفقار اور خورشید نے انیس سو اٹھانوے میں تھانہ نولکھا لاہور کے علاقہ میں ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ اے آر رشید کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا جبکہ اس موقع پر ان کا ایک ساتھی خورشید بھی ہلاک ہوگیا تھا۔ قتل کی اس واردات پر ٹرائل کورٹ نے دونوں افراد کو سزائے موت سنائی تھی ۔

ای پیپر دی نیشن