جاپان میں خرگوشوں نے رنگ برنگے ملبوسات اور زیورات پہن کرفوٹوسیشن کرایا۔

دوہزارگیارہ کی آمد کےساتھ ہی چائینیز نیو ائیر ریبٹ کا آغاز بھی ہورہا ہے۔ اسی مناسبت سےجاپان کےشہر یوکوہاما میں لوگوں نے اپنے پالتو خرگوشوں کو خوبصورت ملبوسات اور زیورات سے سجا کر تصویریں بنوائیں۔ بنی فیملی ہاؤس تیس منٹ کے فوٹو سیشن کے چھ امریکی ڈالر وصول کررہا ہے۔ دیدہ زیب فراک، میکسیوں، پونیوں اور سانتاکلاز کے ڈریس میں ملبوس ڈیرھ سو سے زائد خرگوشوں کی مختلف پوز میں بنائی گئی تصاویر کی بنی فیملی ہاؤس میں نمائش جاری ہے۔ ریبٹ ائیر کی مناسبت سے گریٹنگ اور ویڈنگ کارڈز پر بھی خرگوش کی تصاویر دیکھنے میں آرہی ہیں۔

ای پیپر دی نیشن