تائیوان کےشہرتائیچونگ میں پلاسٹک کےچمچوں سے تخلیق کیا گیا کرسمس ٹری گذشتہ روزروشن کیا گیا۔ تائیچونگ انتظامیہ کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دینے کیلئےکرسمس ٹری تخلیق کرنے کا مقابلہ منعقد کیا گیا۔مقابلے میں ٹرانسورلڈ یونیورسٹی کے چھ طلباء نے انتہائی مہارت اور خوبصورتی سے پلاسٹک کے چمچوں کو ترتیب دے کر منفرد کرسمس ٹری تخلیق کیا۔ بارہ میٹر بلند کرسمس ٹری کی تیاری میں اسّی ہزار پلاسٹک کے چمچے استعمال کیے گئے ہیں۔ کرسمس ٹری ایک فاسٹ فوڈ چین سے لیے گئے پلاسٹک کے چمچوں سے ڈیزائن کیا گیا ہے جسے کرسمس کے بعد ری سائیکل کردیا جائیگا۔